وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی جانب سےمسافر کوچ کے المناک حادثہ پر شدید رنج وغم کا اظہار

نوشہرہ۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے نوشہرہ سپین کانڑے زیارت کاکا صاحب میں مسافر کوچ کے المناک حادثہ پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاں بحق اور زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کثر نہ …

نوشہرہ۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے نوشہرہ سپین کانڑے زیارت کاکا صاحب میں مسافر کوچ کے المناک حادثہ پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاں بحق اور زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کثر نہ چھوڑے وزیر دفاع اج نوشہرہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک ،قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک ،صوبائی وزیر ابپاشی لیاقت خان خٹک ،اسحاق خان خٹک ،ایم پی اے براہیم خٹک ،تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور ایم پی اے ادریس خٹک ،حلقہ پی کے 63کے امیدوارمیاں عمر کاکا خیل ،وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان خٹک،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن ،عوامی نیشن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین اور سابق وفاقی وزیر مملکت میاں مظفر علی شاہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سید سجاد علی شاہ کاکا خیل ،انصاف لائر فورم کے صدر میاں نعمان الحق کاکا خیل ایڈوکیٹ نے زیارٹ کاکا صاحب پیران کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ سے دعا کی کہ مرحومین کو اللہ تعالی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کریں وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ اس حوالے سے وہ وزیر اعلی محمود خان سے بات چیت کریں گے وہ خود بھی کابینہ کے اجلاس کے بعد جائے وقوعہ کا دور کریں گے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کریں گے اور حادثے میں زخمی افرادکی عیادت کریں گے ۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ میں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ زخمیوں علاج معالجے میں کوئی کسرنہ چھوڑے۔