اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بھارت دراندازی اور جنگی جنون کا شکار ہو چکا ہے، بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے مسلح افواج اور پوری قوم ہر وقت تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر دفاع نے …
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی پارلیمنٹ میں اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بھارت دراندازی اور جنگی جنون کا شکار ہو چکا ہے، بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے مسلح افواج اور پوری قوم ہر وقت تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ میں ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت بھارت میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی انتہاءپسند جماعت بھارت کو جنگی جنون میں دھکیل کر انتخابات میں مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین اور بہادر افواج میں شامل ہے اور اس وقت پوری قوم اپنے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت یا دراندازی کابھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے جنگی جنون میں پورے خطہ کے امن اور سکون کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے، بھارتی انتہاءپسند جماعتیں اس عمل میں سب سے زیادہ کردار ادا کر رہی ہیں مگر پوری دنیا بھارت کے جنگی جنون اور ہٹ دھرمی کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے، پاکستان کو دنیا میں تنہاءکرنے کی کوششوں میں مصروف بھارت خود دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں اور بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی غلطی پورے خطے کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔








