اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، وزارت داخلہ و نادرا بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے افغان کمشنریٹ کا ریکارڈ دیکھ لے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے …
وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، وزارت داخلہ و نادرا بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے افغان کمشنریٹ کا ریکارڈ دیکھ لے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاک شناختی کارڈ کے حوالے سے وزارت داخلہ و نادرا حکام افغان کمشنریٹ کا ریکارڈ دیکھ لے تو سارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان کمشنریٹ کے پاس 1978ءسے لیکر اب تک تمام ریکارڈ موجود ہے اس سے مدد لی جا سکتی ہے۔ احتجاج کرنے والوں کے جائز مسائل کو حل کیا جا رہا ہے، تاہم ایسے لوگوں کو قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کئے جائیں گے جو غیر ملکی ہیں۔








