اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2026 ءمیں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق قومی سطح کی یہ ٹینس چیمپئن شپ 7 جنوری (کل)کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور …
وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2026 ءمیں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2026 ءمیں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔وزارت کے ترجمان کے مطابق قومی سطح کی یہ ٹینس چیمپئن شپ 7 جنوری (کل)کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
تقریب کے دوران وفاقی وزیر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور کھیلوں کے فروغ، بالخصوص ٹینس کے شعبے میں حکومت کے کردار پر اظہارِ خیال کریں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نامور ٹینس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔منتظمین کے مطابق بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور قومی سطح پر کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔








