وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا ایف پی سی سی آئی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، معاشی ترقی کے لئے حکومتوں کو سازگار ماحول ملنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایف پی سی سی آئی کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر فیڈریشن چیمبرکے سابق صدر ایس ایم منیر، …

کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، معاشی ترقی کے لئے حکومتوں کو سازگار ماحول ملنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایف پی سی سی آئی کراچی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر فیڈریشن چیمبرکے سابق صدر ایس ایم منیر، خالد تواب، سینیٹر عبدالحسیب خان، مرزا اختیار بیگ، حنیف گوہر اور دیگر بھی موجود تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم بنے تو ملک کے حالات کافی ابتر تھے، ملک کے منتخب وزیراعظم کو باہر کر دیا جائے تو دیگر خرابیوں کے علاوہ معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں، ترقی کے لئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، موجودہ حکومت کو سکون سے کام نہیں کرنے دیا گیا اس کے باوجود ہم پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا گیا۔ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی ذمہ داری لینے کے بعد اسے غیر سیاسی بنایا اور ہر کام ریلویز کے مفاد میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ادارے کی ترقی کے لئے کام کیا اور اس دوران محنت کشوں نے کوئی ہڑتال نہیں کی، محنت کشوں سے وعدہ کیا تھا کہ ریلوے کی نجکاری نہیں ہوگی، ریلوے منافع میں نہیں مگر مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تمام اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرلیا ہے، فریٹ آپریشن کے لیے 55 انجن خریدے، ریل کا کرایہ کم کرنے سے عوام کے ساتھ ریلوے کا بھی فائدہ ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply