وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر لاھور کے صحافیوں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ اوپر اللہ اور نیچے ججز کو پتہ ہے سیاستدانوں اور انکی سیاست کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہو گا، کلبوشن یادیو نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جس کے خلاف پاکستان کے آئین کے مطابق کارروائی ہوئی ہے اس پر شرمندگی کی بجائے بھارتی رویہ خطے میں …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ اوپر اللہ اور نیچے ججز کو پتہ ہے سیاستدانوں اور انکی سیاست کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہو گا، کلبوشن یادیو نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جس کے خلاف پاکستان کے آئین کے مطابق کارروائی ہوئی ہے اس پر شرمندگی کی بجائے بھارتی رویہ خطے میں پائیدار امن کے لئے خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر آئے لاھور کے صحافیوں کیساتھ ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا، صحافیوں نے ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد کے ساتھ ساتھ گولڑہ ریلوے میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں ریلوے کے تاریخی ورثے کو محفوظ کیا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کلبوشن یادیو ایک حاضر سروس بھارتی آفیسر ہے جس نے پاکستان میں تحریب کاری اور دہشت گردی کا اعتراف کیا ہے اور اسکے خلاف پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بھارت اس پر شرمندگی محسوس کرتا لیکن وہ ایسا کرنے کی بجائے اسکا جارحانہ رویہ خطے میں پائیدار امن کے لئے خطرہ ہے ھم آج بھی جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے

Leave a Reply