وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہارون اختر خان سے ملاقات، وزیراعظم کا مشیر بننے پر مبارکباد

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات کی اور انہیں اہم عہدے پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران حنیف عباسی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس انتخاب کو بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہارون اختر خان کو اہم ذمہ داری سونپ کر بالکل درست فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات کی اور انہیں اہم عہدے پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی۔ملاقات کے دوران حنیف عباسی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس انتخاب کو بہترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہارون اختر خان کو اہم ذمہ داری سونپ کر بالکل درست فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کی قیادت اور وسیع تجربے سے وزارتِ صنعت و پیداوار کو مزید فروغ ملے گا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں ملکی صنعتی و معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملکی معیشت، صنعت اور پیداوار کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔حنیف عباسی نے ہارون اختر خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔

 

مزید خبریں