اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی قیادت میں پارلیمنٹ پر حملہ کر کے اسے پارلیمنٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ افسوسناک اور سیاہ دن بنا دیا، عمران خان کی ہدایات پر تحریک انصاف نے غنڈہ گردی …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی قیادت میں پارلیمنٹ پر حملہ کر کے اسے پارلیمنٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ افسوسناک اور سیاہ دن بنا دیا، عمران خان کی ہدایات پر تحریک انصاف نے غنڈہ گردی کر کے ایوان کے تقدس کو مجروح کیا، پرامن کارروائی کو شاہ محمود قریشی نے اشتعال انگیز بنایا، یہ حملہ ایسے ہی تھا جیسے کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف پارلیمنٹ پر باہر سے حملہ آور ہوئی تھی، تحریک انصاف نے ایسا ماحول اس لئے بنایا کیونکہ انہیں معلوم ہو گیا تھا کہ وہ عدالت میں جنگ ہار رہے ہیں، عمران خان ذہنی ہیجان کا شکار ہو چکے، پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے ان کا کچھ لینا دینا نہیں۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر (ن) لیگ کے رکن اسمبلی میاں جاوید لطیف اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا جائے، کبھی وہ دھرنے دیتے ہیں اور توڑ پھوڑ کی سیاست کرتے ہیں، گزشتہ روز ایوان میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی قیادت میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ کے اندر سے حملہ کر دیا، یہ پارلیمنٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ افسوسناک اور سیاہ ترین دن ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے







