وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا عید ملن پارٹی سے خطاب

لاہور۔9 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سازشی عناصر سن لیں ملک میں انتشار آئے گا نہ افراتفری نہ جمہوریت جائے گی نہ نواز شریف، جو بھی مسلم لیگ (ن) کو کان سے پکڑ کر سیاست سے نکالنے کی کوشش کریگا تو وہ ملک کو دراصل سیاست سے بے دخل کریگا، جمہوری حکومتوں کو رسوا کرکے نکالنے کا پاکستان میں رواج ہے‘ …

لاہور۔9 جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سازشی عناصر سن لیں ملک میں انتشار آئے گا نہ افراتفری نہ جمہوریت جائے گی نہ نواز شریف، جو بھی مسلم لیگ (ن) کو کان سے پکڑ کر سیاست سے نکالنے کی کوشش کریگا تو وہ ملک کو دراصل سیاست سے بے دخل کریگا، جمہوری حکومتوں کو رسوا کرکے نکالنے کا پاکستان میں رواج ہے‘ اب بھی تاریخ کا پہیہ الٹا گھمانے کی کوشش کی جارہی ہے‘ جے آئی ٹی کے قیام کے مقاصد کوئی اور تھے لیکن وہ کسی اور طرف جارہی ہے ‘ جے آئی ٹی اگر غلط کام کرے تو اس پر تنقید ہو سکتی ہے اور اگر کوئی ہمیں اعتراض ہو گا تو اس کو بھی سامنے لایا جائیگا جو کہ ہمارا بنیادی حق ہے‘ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سینیٹ انتخابات سے پہلے جل تھل ہو جائے،عمران خان خود سوا تین سو کینال کے گھر میں رہتے ہیں‘ وہ نہ منی ٹریل بتاتے ہیں‘ الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہیں کرواتے‘ ان کو گالیاں دیتے ہیں۔ وہ اتوار کے روز نشاط کالونی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے‘ اس موقع پر صوبائی وزیر زعیم قادری‘ ممبران صوبائی اور پارٹی کارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اسے چمکتا دمکتا پاکستان دیں گے لیکن حکومت کو پہلے دن سے صحیح طرح کام نہیں کرنے دیا گیا جو لوگ ملک میں جمہوری حکومت نہیں چاہتے ایسی سوچ ،مائنڈ سیٹ یہاں جا بجا پایا جاتا ہے لیکن پاکستان آئس لینڈ نہیں‘ دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہے کہ اگر پاکستان اپنے قدموں پر چل پڑے‘ غربت اور جہالت دور کرنے میں کامیاب ہو جائے‘ معیشت مضبوط ہو جائے تو پاکستان صرف اپنے ملک میں ہی نہیں ساتھیوں کی بھی مدد کرنے کے قابل ہو جائے گا‘ بعض عالمی قوتیں پاکستان کو دست نگر بنا کر رکھنا چاہتی ہیں

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply