وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی نے مخالفین کو بوکھلاہٹ اور شدید ذہنی کرب کا شکار کردیا ہے، پاناما کیس صرف سیاسی مقدمہ ہے جس پر مخالفین سیاست کررہے ہیں،عمران خان جلن اور حسد کا شکار نہ ہوتے تو پاکستان آج بہت آگے بڑھ گیا ہوتا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو …

اسلام آباد ۔26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی نے مخالفین کو بوکھلاہٹ اور شدید ذہنی کرب کا شکار کردیا ہے، پاناما کیس صرف سیاسی مقدمہ ہے جس پر مخالفین سیاست کررہے ہیں،عمران خان جلن اور حسد کا شکار نہ ہوتے تو پاکستان آج بہت آگے بڑھ گیا ہوتا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے سیاسی طور پر میچور ہوتے تو ہمارا مقابلہ کارکردگی سے کرتے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاناما کیس صرف سیاسی مقدمہ ہے جس پر مخالفین سیاست کررہے ہیں، درخواست گزاروں کا مقصد کیس کا فیصلہ کرانا نہیں ، وہ کبھی دھرنا دیتے ہیں تو کبھی پارلیمنٹ میں ڈرامے کرتے ہیں اور اب عدالت عظمیٰ کا وقت ضائع کررہے ہیں۔

Leave a Reply