پاکستان مخالف قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوناکام کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان جب بھی ترقی کی راہ پر چلنے لگتا ہے تو بیرونی قوتوں کو تکلیف شروع ہو جاتی ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوناکام …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان مخالف قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوناکام کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان جب بھی ترقی کی راہ پر چلنے لگتا ہے تو بیرونی قوتوں کو تکلیف شروع ہو جاتی ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوناکام کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستان جب بھی ترقی کی راہ پر چلنے لگتا ہے تو بیرونی قوتوں کو تکلیف شروع ہو جاتی ہے کیونکہ بعض اوقات عالمی طاقتوں کے مفادات دیگر ممالک میں بھی ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا استحکام بہت ضروری ہے کیونکہ ماضی میں بھی منتخب جمہوری حکومتوں کو کام نہیں کرنے دیا گیا۔ ملک میں آزاد عدلیہ بھی طویل جدوجہد کے بعد آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ملک میں آزاد عدلیہ کے لیے بہت کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عدلیہ کا احترام کرے اور اس کے فیصلوں کو قبول کرے کیونکہ ایسا نہ کرنے سے ملک میں انارکی پیدا ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں جے آئی ٹی کی تشکیل پر اعتراض تھا اور ہمارے تحفظات کو بھی دور نہیں کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاناما پیپرز کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ یہ مصدقہ دستاویزات نہیں۔








