سب یہ بات جان لیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر محمد نواز شریف ہی ہیں،کسی دوسرے کو لیڈر بنانے کی کوشش نہیں کی جا رہی،نہ ہی کوئی دوسرا لیڈر بن سکتا ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کسی …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
سب یہ بات جان لیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر محمد نواز شریف ہی ہیں،کسی دوسرے کو لیڈر بنانے کی کوشش نہیں کی جا رہی،نہ ہی کوئی دوسرا لیڈر بن سکتا ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی دراڑ نہیں ہے، ہمارا نقطہ نظر کا اختلاف ضرور ہوتا ہے جو آئندہ بھی ہو گا کیونکہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو یہ بات جان لینی چاہیئے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریم لیڈر محمد نواز شریف ہی ہیں اور دوسرا کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسرے کو لیڈر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ عام انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ عام انتخابات 2018ءہی میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بہت ساری کوششوں اور سازشوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ساکھ کو متاثر نہیں کیا جا سکا اس لیے ہمارے کسی بھی رکن کے کہیں بھی جانے کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔








