وفاقی وزیر ریلوے سے چائنہ ہاربرانجینئر نگ کمپنی کے جنرل مینجرکی اہم ملاقات

وفاقی وزیر ریلوے سے چائنہ ہاربرانجینئر نگ کمپنی کے جنرل مینجرکی اہم ملاقات چینی کمپنی کا پاکستان ریلوے کے ساتھ ملکر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار،کمپنی کی ٹھوس تجاویز کی حمایت کی جائے گی،شیخ رشید احمد اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چائنہ ہاربرانجینئر نگ کمپنی کے جنرل مینجر ژیو فنگ وانگ نے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ریلوے …

وفاقی وزیر ریلوے سے چائنہ ہاربرانجینئر نگ کمپنی کے جنرل مینجرکی اہم ملاقات
چینی کمپنی کا پاکستان ریلوے کے ساتھ ملکر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار،کمپنی کی ٹھوس تجاویز کی حمایت کی جائے گی،شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چائنہ ہاربرانجینئر نگ کمپنی کے جنرل مینجر ژیو فنگ وانگ نے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ریلوے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاک چین دوستی دائمی ہے،پاکستان ریلوے، چین کی ہر اچھی تجویز کا خیر مقدم کرے گا۔ چینی کمپنی کی ٹھوس تجاویز کی حمایت کی جائے گی۔چینی کمپنی نے پاکستان ریلوے کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔اجلاس میں ریلوے کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔