وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اسلام آباد ڈرائی پورٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے کرنے کو تیار ہے تاکہ تاجر برادری کو اس ڈرائی پورٹ سے مال کی درآمد و برآمد کیلئے مزید بہتر سہولہات میسر آئیں، چیمبر اس سلسلہ میں ایک جامع تجویز …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اسلام آباد ڈرائی پورٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حوالے کرنے کو تیار ہے تاکہ تاجر برادری کو اس ڈرائی پورٹ سے مال کی درآمد و برآمد کیلئے مزید بہتر سہولہات میسر آئیں، چیمبر اس سلسلہ میں ایک جامع تجویز تیار کرکے ان کو پیش کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید، سابق صدر خالد جاوید اور دیگر شامل تھے۔