وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا طارق عزیز کی وفات پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا طارق عزیز کی وفات پر دکھ کااور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال سے اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ طارق عزیز ایک عہد کا نام ہے جس نے پاکستان میں ٹی ٹی شو کو دوام بخشا۔ انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے اپنی محنت، …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا طارق عزیز کی وفات پر دکھ کااور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ راولپنڈی کے ملٹری ہسپتال سے اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ طارق عزیز ایک عہد کا نام ہے جس نے پاکستان میں ٹی ٹی شو کو دوام بخشا۔ انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے اپنی محنت، لگن اور صلاحیت سے اپنا نام اور مقام بنایا، شو بزکے ساتھ ساتھ، سیاست کے میدان میں بھی طارق عزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے ہمیشہ جمہوریت اور پاکستانی عوام کے لئے آواز بلند کی، خدا ان کے درجات بلند کرے۔

مزید خبریں