وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان ریلوے 45 دن کا سٹاک محفوظ کرنے جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس بدھ کو معین وٹو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنی کوچز کی مرمت و …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان ریلوے 45 دن کا سٹاک محفوظ کرنے جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس بدھ کو معین وٹو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنی کوچز کی مرمت و بحالی کرکے انہیں قابل استعمال بنا رہا ہے اور موجودہ وسائل میں ہی ریل کا پہیہ بہتر انداز میں چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت زیادہ توجہ اس طرف ہے کہ کیسے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جا سکے، اس سلسلہ میں جناح ایکسپریس ایک بہترین اضافہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریلوے کی سہولیات کے سلسلہ میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا اور سندھ کیلئے ایک مزید ٹرین مختص کی جائے گی۔ کمیٹی کو پبلک سیکٹر کے ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر لاگت 564 ارب 40 کروڑ 30 لاکھ روپے جبکہ نئے منصوبوں کی مجموعی لاگت 18 ارب 63 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply