وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کے تزئین وآرائش شدہ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی تزئین آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے، میری خواہش ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان شٹل ٹرین چلائی جائے' یہ ٹرین 40 سے 45 منٹ میں اپنا چکر مکمل کرے گی اور ایک دن میں تین سے چار چکر لگائے گی۔ان …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کی تزئین آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے، میری خواہش ہے کہ لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان شٹل ٹرین چلائی جائے’ یہ ٹرین 40 سے 45 منٹ میں اپنا چکر مکمل کرے گی اور ایک دن میں تین سے چار چکر لگائے گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کے تزئین وآرائش شدہ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گورونانک کے دن پر ننکانہ ریلوے اسٹیشن کو بھی تاریخی بنائیں۔ گورنانک کی 250 ویں برسی پر اس کا بھی افتتاح کریں گے۔ ہم سکھوں کو واہگہ سے لے کر ننکانہ تک بہترین سفری سہولتیں دیں گے وہ سمجھیں گے کہ اس دفعہ ہم ریلوے کے مہمان ہیں۔ ریلوے کو آپ بہتر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہمارا کیبنٹ میں بڑا اہم کیس ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمیں پی ایس او کی ترسیل کاکام مل جائے۔ ہم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ سال میں 10 سے 12 ارب زیادہ آمدن دیں گے۔ اس وقت ہم ٹارگٹ سے 4 ارب زائد آمدن حاصل کرچکے ہیں۔ 10 سے 12 ارب کے ٹارگٹ کو ہم سال میں حاصل کرلیں گے۔ انہوں مزید کہا کہ کل میری وفاقی وزیر خارجہ سے بات ہوگئی ہے ہم سمجھوتہ ایکسپریس کا کیس عالمی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ اگر فارن آفس نے ہمیں کلیرنس دی تو ہم بھارت کے خلاف سمجھوتہ ایکسپریس کا کیس عالمی عدالت میں لے کر جائیں گے کیونکہ انہوں نے دہشت گردی کی اور ٹرین کو آگ لگائی تھی اْس وقت بھی میں ریلوے کا منسٹر تھا اور اب بھی وزارتِ ریلوے میرے پاس ہے۔ وفاقی وزیر ریلویز نے کہا کہ کل ہم نے جناح ایکسپریس چلائی ہے اْس میں بچوں کا کرایہ بھی گرین لائن ٹرین کے مطابق کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ اسی طرح سرسید احمد ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ گوجرانوالہ کے لوگوں سے میرا وعدہ ہے کہ ان کے لیے شٹل ٹرین چلاؤں گا اسی طرح حیدرآباد، کراچی، گوجرانوالہ لاہور کے درمیان، لاہور ملتان کے درمیان اور راولپنڈی لاہور کے درمیان بھی چلائیں گے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 27 تاریخ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان چین جائیں گے امید ہے میں بھی اْن کے ساتھ جاؤں گا، ایم ایل ون سے انقلاب آئے گا۔ کالووال اور پنڈورا کے درمیان 59 کلومیٹر کے موڑ کو 19 کلومیٹر میں تبدیل کریں گے جس سے لاہور سے راولپنڈی کا فاصلہ 2 گھنٹے 18 منٹ کا ہوجائے گا۔ ایم ایل ون کی سپیڈ 120سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور عامر نثار چوہدری اور ایم ڈی اسٹیشن شاہ رخ آفشار بھی ہمراہ تھے۔

Leave a Reply