وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس

لاہور۔2 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ، دشمن کو پاک فضائیہ کی طاقت کا اچھی طرح اندازہ ہوگیا، جارحیت قبول نہیں، امن کے جواب میں امن ہی ملے گا، بھارتی پائلٹ کو بھجوانے پر کئی لوگ تنقید کر رہے ہیں، جس دن کہیں پائلٹ پھر پکڑ لیں گے ان کو آنے دیں، کشمیر کا بچہ بچہ جام شہادت کیلئے تیار ہے، ہم تعداد …

لاہور۔2 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ، دشمن کو پاک فضائیہ کی طاقت کا اچھی طرح اندازہ ہوگیا، جارحیت قبول نہیں، امن کے جواب میں امن ہی ملے گا، بھارتی پائلٹ کو بھجوانے پر کئی لوگ تنقید کر رہے ہیں، جس دن کہیں پائلٹ پھر پکڑ لیں گے ان کو آنے دیں، کشمیر کا بچہ بچہ جام شہادت کیلئے تیار ہے، ہم تعداد میں کم ہیں مگر معیار میں وہ ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔وہ ہفتہ کو ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نے مدبرانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، بھارتی میڈیا اپنے مقام سے گر چکا ہے ،پاکستانی میڈ یا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں ، مودی کی بیماری صرف اسلام دشمنی ہے، دنیا بھر میں بھارت کا تشخص ایک انتہا پسند ریاست کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے جبکہ پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوا ہے، ہماری میزائل ٹیکنالوجی بھارت کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کا چپہ چپہ پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر ہے، مودی کی سوچ بھارت جیسے بڑے ملک جیسی نہیں ، شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بڑے تحمل سے جواب دئیے جبکہ بھارتی افسروں کے چہروں پر ہوائیاں اڑ رہی تھیں، ایک سوال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری سفارت کاری کامیاب رہی ، پاکستان نے عسکری و سفارتی دونوں محا ذوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کو ناکامی کا سامان کرنا پڑا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری خدا سے دعا ہے کہ نبی پا کﷺ کے صدقے شہادت کا رتبہ ملے، میں جنگ لڑوں اور شہید ہوجاﺅں اور میری میت بھارت سے ملے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے بھارت کو تعاون کا کہا تو اس میں برائی کیا ہے، اگر بھارت سے جنگ ہوئی تو آخری ہو گی، پہلی دفعہ کسی نے ہماری ائیر سپیس کو کراس کیا،کشمیر کا مسئلہ حل ہوئے بغیر دونوں ممالک کے مسئلے حل نہیں ہو سکتے، جس دن جنگ ہوئی سارے بھارت کی مشترکہ چتا جلا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزراءخارجہ کی کونسل کے اجلاس میں نہ جا کر پاکستان نے بہترین فیصلہ کیا،بھارت کے سارے اینکرز نے جنگ لڑی لیکن وہ پاکستان کے میڈیا کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اجمل قصاب والا الزام پلوامہ سے بڑا تھا، بھارت کو پیغام دیتا ہوں کہ امن سے رہوگے تو امن سے رہیںگے ورنہ لاہور بہت گرم ہے، بھارتی ائیرفورس چارگنا بڑی ہے لیکن ہماری فضائیہ پیشہ ورانہ طور پر اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلویز کی ہفتہ وار کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ کشیدگی میں فضائی سروس معطل رہنے کے دوران ریلوے نے ہر جگہ سروس فراہم کی ، خراب ٹرینوں کو درست کرکے چلا دیا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی تعداد کم ہوئی ، کراچی، لاہور اور حیدرآباد کے ریلوے اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہو گیا ہے، چار ماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت چار ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ،چھ مارچ کو تہران جاﺅں گا،سمجھوتہ ایکسپریس کا آپریشن بحال کر دیا ہے، پیر کو سمجھوتہ ایکسپریس اپنے وقت پر بھارت روانہ ہو گی، ایم ایل ون پر مزید کام روک دیا ہے ایم ایل ٹو تھری فور کے ٹینڈرز دینے جا رہے ہیں، وی وی آئی پی جناح ایکسپریس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے، وفاقی وزیرنے بتایا کہ ریلوے کے میدان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ترکی اور روس کے ساتھ اشتراک عمل کے لئے بات چیت شروع کر دی ہے،دونوں ممالک کے ماہرین کی مدد سے اپنی فیکٹریوں کو بحال اور اپ گریڈ کریں گے ، مغربی محاذ پر ریلوے کو بہت ترقی دینے جا رہے ہیں، کوئٹہ، تفتان اور مستونگ کا ٹینڈر دینے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر میں وزارت میں رہا اور ا للہ نے زندگی دی تو میں ملک بھر میں ریلوے کا جال بچھا دوں گا۔

Leave a Reply