وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سکھر میں بات چیت

سکھر۔7ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ سندھ کے پسماندہ اسٹیشنز کے دورے پر نکلے ہیں، خواہش ہے سکھر سے کراچی تک فاسٹ ٹرین چلائی جائے ،جو لوگ سابقہ تیس سال سے برسراقتدار ہے مگر کوئی ایک ٹرین نہیں چلائی ، انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیز ترین ٹرین سکھر لائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان نے ایکنک حکام کو ہدایات …

سکھر۔7ستمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ سندھ کے پسماندہ اسٹیشنز کے دورے پر نکلے ہیں، خواہش ہے سکھر سے کراچی تک فاسٹ ٹرین چلائی جائے ،جو لوگ سابقہ تیس سال سے برسراقتدار ہے مگر کوئی ایک ٹرین نہیں چلائی ، انہوں نے کہا کہ دنیا کی تیز ترین ٹرین سکھر لائیں گے ، وزیر اعظم عمران خان نے ایکنک حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ایم ایل ون کی رپورٹ تیار کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھر میں بات چیت کرتے کیا، وفاقی وزیر نے مذید کہا کہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں ٹریک کو بڑا نقصان پہنچا ہے ، وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دس ہزار نوکریاں دے دی ہیں، کابینہ نے دس ہزار مزید نوکریوں کی منظوری دے دی ہے، انہوںنے بتایا کہ ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ برس سے دس ارب زیادہ آمدن ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی ، آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کردی ہیں ،نواز شریف بھی پلی بارگین کی کوشش میں ہے ، مودی نے جو حرکت کی ہے اس پر ہمارے پاس جنگ کے سوا دوسرا آپشن نہیں ، لیکن ہم پھر چاہتے ہیں مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہوں ورنہ پورا خطہ تباہی کی لپیٹ میں آجائے گا ۔

مزید خبریں