وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کی مبارک باد

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری مل کر تشدد کی فضاء کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں،زندگی کا مشن ہے کہ کمزور کو طاقت ور بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایسٹر کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری مل کر تشدد کی فضاء کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں،زندگی کا مشن ہے کہ کمزور کو طاقت ور بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایسٹر کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زبردستی نہ کسی کا مذہب بدلا جاسکتا ہے نہ خیالات ،چاہتا ہوں کہ مسیحیوں کو زیادہ سے نوکریاں دوں ۔ ۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی ان کو سپورٹ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کا ٹاسک نہیں ملا لیکن اسد عمر سرمایہ ہیں انھیں منانے جاﺅں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سری لنکا میں دہشت گردی کی واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

Leave a Reply