وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے جو کام کئے وہ کوئی اور نہیں کرسکا،کورونا پر کنٹرول پانا بڑی کامیابی ہے ،نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ، آل پارٹیز کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان کو مایوسی ہوگی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے جو کام کئے وہ کوئی اور نہیں کرسکا،کورونا پر کنٹرول پانا بڑی کامیابی ہے ،نواز شریف نے منی لانڈرنگ سے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں ، آل پارٹیز کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان کو مایوسی ہوگی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریں گے مردہ اپوزیشن حکومت کو نہیں گرا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسی کو این آر او نہیں دیں گے ،عمران خان نے عہد کیا ہے کہ وہ کسی مافیا کو نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ریلوے کا نیا جنم ہورہا ہے، ملک میں ریلوے کی پرانی پٹڑی کی جگہ نیا ٹریک بچھایا جائے گا جس پر تیز رفتار ٹرینیں چلیں گی اور شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ کم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا اگر چہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث تمام ٹرینیں نہیں چلائی جارہیں تاہم پھر بھی روزانہ کافی تعداد میں ٹرینیں چل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا ریلوے کے تین ہزار پھاٹک ختم کئے جارہے ہیں۔ ٹرینوں کی آمدوروفت کے لئے اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنائے جائیں گے جس سے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف دھوکا دے کر باہر گئے جنہیں ہر صورت ملک واپس لایا جائے گا، مریم نواز کو جانے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا مریم نواز اپنے کارکنوں کے ہمراہ نیب پر حملے کے لئے پتھروں سے بھرے ٹرک لائیں، ان لوگوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے ۔

مزید خبریں