وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں ریلوے افسران اور ملازمین کے تعاون سے ریلوے کو 10ارب روپے کا منافع دیں گے، گزشتہ دو ماہ میں فریٹ کے شعبہ میں گزشتہ سال کے اس عرصہ کی نسبت 1.1بلین روپے زیادہ کمائے،31اکتوبر کوصدر پاکستان دھابیجی ایکسپریس جبکہ وزیر اعظم چین کے دورہ سے واپسی پر حیدر آباد ایکسپریس کا …

لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں ریلوے افسران اور ملازمین کے تعاون سے ریلوے کو 10ارب روپے کا منافع دیں گے، گزشتہ دو ماہ میں فریٹ کے شعبہ میں گزشتہ سال کے اس عرصہ کی نسبت 1.1بلین روپے زیادہ کمائے،31اکتوبر کوصدر پاکستان دھابیجی ایکسپریس جبکہ وزیر اعظم چین کے دورہ سے واپسی پر حیدر آباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، رحمان بابا اور سندھ ایکسپریس بھی چلائیں گے‘کراچی سٹاک ایکسچینج سمیت جو بھی ریلوے کی اربوں روپے کی پراپرٹی کو استعمال کر رہا ہے وہ فی الفور خالی کر دے،تمام ڈویژنل سٹیشنز پر وائی فائی لگا دیا گیا ہے جبکہ لاہور کے گوداموں پر کیمرے اور نفری لگا دی تاکہ سٹاک اور اثاثے محفوظ رہیں، ٹرینوں میں جدید نظام لانے کےلئے ٹریکنگ پر جارہے ہیں ‘وہ ریلوے ہےڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے