اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال کے قلیل عرصے میں اضاخیل ڈرائی پورٹ مکمل کرنا یقینی طور پر ایک اعزاز ہے، ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی زندگی اور ترقی کا راز ہے اور اس سے 1 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ جمعہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک سال کے قلیل عرصے میں اضاخیل ڈرائی پورٹ مکمل کرنا یقینی طور پر ایک اعزاز ہے، ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی زندگی اور ترقی کا راز ہے اور اس سے 1 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ جمعہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پشاور تا جلال آباد 154 کلومیٹر ٹریک بچھانے سے کراچی پورٹ سے سامان سیدھا جلال آباد پہنچے گا جس سے کاروبار میں اضافہ ہو گا، لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، بلاشبہ یہ ٹریک ریلوے کی معاشی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے ترقی کی جانب گامزن ہے، گزشتہ سال بھی ریلوے کی آمدن بڑھائی اور رواں سال بھی ہمارا ہدف 10 ار ب روپے ہے اور ہم پانچ سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے پرائیویٹ سیکٹر کو پسنجر ٹرینیں دینے کیلئے تیار ہے تاکہ کرپشن کا قلع قمع ہو سکے، ایک سال میں 1 کروڑ ریلوے مسافروں کی تعداد بڑھائی ہے، ہم نے فری ٹریک ریلوے پالیسی متعارف کرا دی ہے تاکہ پرائیویٹ لوگ کاروبار شروع کریں اور پاکستان ریلوے ان کا خیرمقدم کرے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سے پشاورتک ایم ایل ون منصوبہ لا رہے ہیں، رواں سال منصوبے پر کام شروع ہو گا، اس منصوبے سے مال اٹھانے کی شرح بھی 4 سے 20 فیصد بڑھ جائے گی اور اس سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر ریلوے کی کارکردگی میں بہتری میں ملازمین کا کردار ہے، خواہش ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کریں۔








