اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نےسابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ہمارے …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نےسابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ہمارے عزیز بھائی تھے ان کے جانے پر دل غمگین ہے، غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی باوقار، شفیق اور مخلص رہنما تھے، ان کے انتقال سے سیاست اور پارلیمانی روایات کا ایک سنہرا باب بند ہو گیا اور قوم ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی یادیں اور خدمات ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔








