اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 30 عناصر کو شناسائی و کارروائی کے نتیجے میں ناکارہ بنایا گیا، ہمارے بہادر جوانوں نے حوصلہ اور پیشہ ورانہ مہارت کا بےمثال مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے مہمند میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 30 عناصر کو شناسائی و کارروائی کے نتیجے میں ناکارہ بنایا گیا، ہمارے بہادر جوانوں نے حوصلہ اور پیشہ ورانہ مہارت کا بےمثال مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا ، افواج پاکستان کی بروقت کارروائی نے قومی سلامتی کو مضبوطی سے تحفظ فراہم کیا، قوم اپنے بہادر جوانوں پر فخر کرتی ہے۔








