اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سپن بولدک میں دشمن کی بزدلانہ حملے کی کوشش بروقت ناکام بنا کر قابل فخر کارنامہ انجام دیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر …
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سپن بولدک میں دشمن کی بزدلانہ حملے کی کوشش بروقت ناکام بنا کر قابل فخر کارنامہ انجام دیا۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
پاکستانی قوم کا عزم لا زوال ہے، ہمارے جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر وطن کی حفاظت کرتے ہیں، ہمیں ان بہادر سپاہیوں پر ہمیں فخر ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن جب بھی پاکستان کی طرف ملی آنکھ سے دیکھے گا، اسے سخت اور موثر جواب دیا جائے گا۔








