اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ دہشت گردی کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ منگل کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرنے کہاکہ فورسز نے انتہائی مہارت سے 15 خوارج کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا …
وفاقی وزیر ریلوے کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ دہشت گردی کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ منگل کو وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرنے کہاکہ فورسز نے انتہائی مہارت سے 15 خوارج کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا قلع قمع ریاستی عزم کی جیت ہے۔ قوم سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ خوارج کے خلاف آپریشن ملکی سلامتی کے تحفظ کی مضبوط گواہی ہے۔ دہشت گردی کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کا انجام عبرتناک ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ قوم متحد ہے، دشمن کے ہر مکروہ منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔








