وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ دہشت گردی کے ایسے حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ وزارت ریلویز کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں
وفاقی وزیر ریلوے کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ دہشت گردی کے ایسے حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ وزارت ریلویز کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں،دشمن قوتیں پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے مذموم کارروائیوں میں ملوث ہیں، بھارت اور افغانستان سے چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ کوئٹہ کینٹ سے آنے والی شٹل ٹرین چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں جبکہ دو کوچز الٹ گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹرک اور ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی








