وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے فلسطین کے سفیر احمد ربی کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فلسطین کے سفیر احمد ربی سے پیر کو یہاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر …

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فلسطین کے سفیر احمد ربی سے پیر کو یہاں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہے۔ فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر انتظام یونیورسٹیز میں پچاس فلسطینی طلبہ کو اسکولرشپ دینے کی پیشکش کی۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں بطور سفیر تعیناتی میرے لیئے اعزاز ہے، پچاس ہزار فلسطینی طلبہ پاکستان کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پاکستان کو ملک میں جاری شجرکاری مہم کے پیش نظر پچاس لاکھ زیتون کے درخت فراہم کریگا۔