اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کی حدت دنیا محسوس کرے گی' کشمیر میں بھارت کو ڈیموگرافی کی تبدیلی نہیں کرنے دیں گے' ہم عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس کے لئے ہمیں لڑنا پڑا تو اس سے گریز نہیں کریں گے' …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کی حدت دنیا محسوس کرے گی’ کشمیر میں بھارت کو ڈیموگرافی کی تبدیلی نہیں کرنے دیں گے’ ہم عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس کے لئے ہمیں لڑنا پڑا تو اس سے گریز نہیں کریں گے’ ہمیں فوری طور پر بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کردینے چاہئیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس ایوان سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی سیاست کے پیچھے ہمارے بچوں کے خون کا سودا نہ کریں۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز اپوزیشن سے کہا کہ مجھے بتائیں میں کیا کروں تو بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرنا چاہیے تھا’ سر جھکا کر نہیں جیا جاسکتا۔ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن لڑنے کا وقت آیا تو پاکستان کا ہر بچہ لڑے گا۔ عزت گنوا کر بات نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں بھارت کے سفیر کو یہاں سے نکالنا چاہیے اور بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کردیں۔ بھارت بات چیت سے انکاری ہے۔ ہم جارح نہیں ہیں لیکن کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے۔ ہم بھارت کو کشمیر میں ڈیموگرافی تبدیل نہیں کرنے دیں گے۔ ہمیں لڑنا پڑا تو لڑیں گے۔ مرنا پڑا مریں گے لیکن عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس جنگ کی حدت محسوس کرے گی۔ جنگیں ہار اور جیت کے لئے نہیں عزت و وقار کے لئے لڑی جاتی ہیں۔ ہمیں امن و جنگ دونوں صورتوں کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ ہم کشمیریوں کے لئے تین جنگیں لڑ چکے ہیں’ مزید بھی لڑیں گے۔








