اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پچھلے پانچ سال کے دوران 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے، اگلے 5 سال میں مختلف منصوبوں سے 28 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں مزید شامل ہو جائے گی، عمران خان کو گردشی قرضہ اور واٹر پالیسی کا علم ہی نہیں ہے، …
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا وفاقی وزراءکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پچھلے پانچ سال کے دوران 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے، اگلے 5 سال میں مختلف منصوبوں سے 28 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں مزید شامل ہو جائے گی، عمران خان کو گردشی قرضہ اور واٹر پالیسی کا علم ہی نہیں ہے، وہ ڈرامہ بازی والی پریزنٹیشن سے عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔ منگل کو یہاں وفاقی وزراءکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان نے 100 دن کے اپنے پلان میں واٹر پالیسی پر عملدرآمد کرنے کی بات کی ہے، انہیں شاید معلوم ہی نہیں ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دو ہفتہ قبل واٹر پالیسی کا اعلان کر چکی ہے








