وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی امریکا ایران جنگ بندی کو یقینی بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کل یہ ناممکن لگ رہا تھا، لیکن اللہ کے فضل و کرم سے دونوں رہنماؤں نے ناممکن کو ممکن بنایا اور اس پورے خطے کو تباہی اور انتشار سے بچا لیا۔ انہوں نے اس اقدام کو بہترین سفارت کاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوبل امن انعام کے لیے ایک مثالی کیس ہے۔