وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ہفتہ ثقافت کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے خواتین کیمپس میں27 ویںہفتہ ثقافت کا آغاز بدھ کو ہوا جس کا افتتاح وزارت مذہبی امور و بین المسالک و ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے کیا۔ تقریب کا عنوان ”نوجوان اذہان کی آبیاری میں یونیورسٹی کا کردار “ تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے سردارمحمد یوسف نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی نہ …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے خواتین کیمپس میں27 ویںہفتہ ثقافت کا آغاز بدھ کو ہوا جس کا افتتاح وزارت مذہبی امور و بین المسالک و ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے کیا۔ تقریب کا عنوان ”نوجوان اذہان کی آبیاری میں یونیورسٹی کا کردار “ تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے سردارمحمد یوسف نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی نہ صرف دینی بلکہ سائنسی علوم کی تعلیم بھی فراہم کرنے میں بھی اپنا مقام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں ذہنوں کو جلا بخشتی ہیں اور منفی سرگرمیوں سے روکتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباءو طالبات اپنی صلاحیتوں اور کردار سے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ جامعہ اپنے علمی و تدریسی امور کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار کو بھی پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ مختلف اقوام اور تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات کو بلاتفریق تعصب سے پاک پر امن ماحول فراہم کرنا اسلامی یونیورسٹی کا امتیاز ہے۔

مزید خبریں