راولپنڈی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج کوٹہ کا تناسب 67فی صد سرکاری اور 33فی صد نجی رکھا گیا تھا تاھم عدالت نے یہ کوٹہ 60فی صد سرکاری اور40فی صد نجی مقرر کر نے کے احکامات دیئے تھے مزید 7فی صد سرکاری کوٹے کے لیے عدالت سے رجو ع کررکھا ہے ،ملکی معیشت میں مزدوروں کا کلیدی کردار …
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا راولپنڈی میں مرکزی لیبر یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج کوٹہ کا تناسب 67فی صد سرکاری اور 33فی صد نجی رکھا گیا تھا تاھم عدالت نے یہ کوٹہ 60فی صد سرکاری اور40فی صد نجی مقرر کر نے کے احکامات دیئے تھے مزید 7فی صد سرکاری کوٹے کے لیے عدالت سے رجو ع کررکھا ہے ،ملکی معیشت میں مزدوروں کا کلیدی کردار ہے،مزدور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مزدور کی اجرت اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل ادا کرنے کا حکم ہے ،مزدوروں کو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ راولپنڈی پریس کلب میں مرکزی لیبر یونین راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔








