وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا قومی اسمبلی میں کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ پر بیان

اسلام آباد 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے‘ دہشتگردوں کو ملک سے ختم کرکے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیں گے‘ آئین پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر بیان دیتے …

اسلام آباد 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جامع اقدامات کر رہی ہے‘ دہشتگردوں کو ملک سے ختم کرکے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیں گے‘ آئین پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر بیان دیتے ہوئے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ کوئٹہ میں 17 دسمبر کو یہ افسوسناک واقعہ ہوا۔ 16 دسمبر 2014ءکو اے پی ایس کا افسوسناک سانحہ ہوا۔ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ کوئٹہ میں چرچ پر حملے میں ہلاکتوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ دہشتگردی پر بہت حد تک قابو پالیا ہے۔ ملک دشمن عناصر ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کی تاک میں رہتے ہیں۔ مسجد ‘ مندر اور چرچ مذہبی عبادت گاہیں ہیں‘ سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کے دوران دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ واقعہ کے زخمیوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ حملے ملک کی ترقی کو روکنے کے لئے ہیں۔ دہشت گردوں کو ختم کرکے دم لیں گے اور دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔ ہم متحد ہیں‘ اسلام اور آئین پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply