وفاقی وزیر سعد رفیق اور طارق جمیل نے رائیونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور۔11 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے رائیونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی افضل کھوکھر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری گلزار پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور سمیت ریلوے افسران اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،سنگ بنیاد کی تقریب مےں مولانا طارق جمیل …

لاہور۔11 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے رائیونڈ ماڈل ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی افضل کھوکھر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری گلزار پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور سمیت ریلوے افسران اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،سنگ بنیاد کی تقریب مےں مولانا طارق جمیل نے تختی کی نقاب کشائی کی اور ملکی ترقی سلامتی اور اسلام کی سربلندی کے لئے دعا کروائی، رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر 13کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور یہ ایک سال کی مدت میں مکمل ہوگا

Leave a Reply