لاہور۔11 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خود کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ حکومت کا بھی وقت ضائع کیا، پی ٹی آئی اور پی پی پی ہوش کے ناخن لے، جمہوریت کے لئے بہتر ہے کہ سبھی اپنی اپنی حدود میں رہ کر بات کریں،پاکستان ریلوے میں تمام لو کوموٹےو6 ٹریکشن موٹرز پر چل رہے ہیںجس کی …
وفاقی وزیر سعد رفیق کارائےونڈ ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
لاہور۔11 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خود کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ حکومت کا بھی وقت ضائع کیا، پی ٹی آئی اور پی پی پی ہوش کے ناخن لے، جمہوریت کے لئے بہتر ہے کہ سبھی اپنی اپنی حدود میں رہ کر بات کریں،پاکستان ریلوے میں تمام لو کوموٹےو6 ٹریکشن موٹرز پر چل رہے ہیںجس کی وجہ سے انجن فیل ہونے کے واقعات کم ہو چکے ہیں، رےلوے کی اکانومی کلاس کو سٹےنڈرڈز اے سی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 5 سے 7 سال لگیں گے ۔ وہ ہفتہ کو رائےونڈ ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ممتاز عالم دےن مولانا طارق جمیل،رکن قو می اسمبلی ملک افضل کھوکھر،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری گلزار،چےف اےگزےکٹو آفےسر رےلوے جاوےد انور سمےت دےگر رےلوے حکام بھی موجود تھے۔









