اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 13 لاکھ 80 ہزار کے قریب رجسٹرڈ افغان پناہ گزین آباد ہیں۔ کراچی میں 65 ہزار کے قریب غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزین رہ رہے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ …
وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 13 لاکھ 80 ہزار کے قریب رجسٹرڈ افغان پناہ گزین آباد ہیں۔ کراچی میں 65 ہزار کے قریب غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزین رہ رہے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی زیادہ تر تعداد پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ہری پور، صوابی، کوئٹہ، پشین، چاغی، لورہ لائی، راولپنڈی، چکوال، اٹک، میانوالی، ملیر، کراچی ایسٹ اور ویسٹ میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ مردم شماری میں غیر ملکیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ شیر اکبر خان کے ضمنی سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وہ افغان پناہ گزین کیمپ درج ہیں جو یو این ایچ سی آر کے تحت چل رہے ہیں۔ خواجہ سہیل منصور کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کراچی میں افغان پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جن میں سے اکثر کا اندراج نہیں ہوا۔ ہمارے اندازے کے مطابق ملک میں چھ لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزین موجود ہیں۔








