صحت کی صورت حال کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہیلتھ کارڈ کو پورے ملک تک پھیلانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی وزارت کے افسران سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے وزارت کے افسران سے فرداً فرداً ملاقات کی اور کہا کہ ملک میں صحت کی صورت …
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی وزارت کے افسران سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
صحت کی صورت حال کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہیلتھ کارڈ کو پورے ملک تک پھیلانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں
وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی وزارت کے افسران سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے وزارت کے افسران سے فرداً فرداً ملاقات کی اور کہا کہ ملک میں صحت کی صورت حال کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ا س سلسلے میں افسران اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے طریقہ کار کو بدلنا ہو گا اور انتہائی محنت ، لگن اور جذبے سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اہداف کے حصول کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہمیں کفایت شعاری اور سادگی اختیار کرنا ہو گی تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور وسائل عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہیئں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اہداف کے حصول میں پیش آنے والی رکاوٹوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کا سدباب کیا جا سکے اور کام کو تیزی سے آگے ب©ڑھایا جا ئے۔ بعد ازاں ہیلتھ کارڈ پر ایک بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کو پورے ملک تک پھیلانے کے لیے کوششوں کو تیز کیا جائے تا کہ اس پروگرام کے ثمرات مستحقین کو ملک کے طول و عرض میں حاصل ہو سکیں۔ عوا م کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جو وعدے ہم نے عوام سے کئے ہیں ان عملی جامہ پہنایا جا سکے۔








