اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایات پر وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری انتظامات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایات پر وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایات پر وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری انتظامات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ زخمیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ پمز ہسپتال اور پولی کلینک ہسپتال سمیت تمام وفاقی ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر فعال کر دی گئی ہیں جبکہ حکومت زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ متاثرہ افراد کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور وہ خود صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے خودکش دھماکے کو قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔








