وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا چین میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا چین میں سیلاب اور شدید بارشوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےچین میں سیلاب اور شدید بارشوں سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان چینی عوام اور قیادت کے ساتھ ہے، پاک چین دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پورا اتری ہے، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت اور قدرتی آفات میں ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔ وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اورسیلاب اور بارشوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔








