وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فاتح آپریشن بنیان مرصوص ہی اس منصب کے اہل ہیں،جنہوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں شجاعت اور بہادری کی نئی داستان رقم کی ہے وفاقی وزیر …

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فاتح آپریشن بنیان مرصوص ہی اس منصب کے اہل ہیں،جنہوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں شجاعت اور بہادری کی نئی داستان رقم کی ہے

وفاقی وزیر مواصلات کا مزید کہنا تھا کہ ساری قوم اپنے سپہ سالار پر فخر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے مثال قیادت کا دشمن بھی معترف ہے۔صدر آئی پی پی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ساری قوم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور 10 مئی کو افواج پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابی ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔

مزید خبریں