وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی سے ملاقات، ریلوے اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ، ملکی ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور اصلاحاتی اقدامات پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی سے ملاقات، ریلوے اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ، ملکی ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور اصلاحاتی اقدامات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بدھ کے روز وزارت ریلوے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ریلوے اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ، ملکی ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور مختلف اصلاحاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ریلوے میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید اور مربوط ٹرانسپورٹ نظام ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
اس موقع پر عوام کو بہتر، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی اور رابطہ کاری مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ عالمی تناظر میں پاکستان کی اہمیت، کردار اور خطے میں اس کی تزویراتی حیثیت پر بھی گفتگو کی گئی۔