وفاقی وزیر علی زیدی سے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے نئےسفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔پیر کے روز وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر کو وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور کامیاب مدت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران گوادر اور کراچی میں …

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے نئےسفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔پیر کے روز وزارت بحری امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر کو وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی نے ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور کامیاب مدت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران گوادر اور کراچی میں سی پیک منصوبوں جس میں میری ٹائم سیکٹر میں تعاون میں اضافے اور پاکستان کی صنعتی ترقی جیسے باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔