وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کا پی ایس او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی (پٹرولیم اور پاور ڈویژن) عمر ایوب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیا الدین نے قومی کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کا دورہ کیا۔وزارت توانائی کے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ ظفر السلام عثمانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر سید محمد طحہ، ڈپٹی …

کراچی۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی (پٹرولیم اور پاور ڈویژن) عمر ایوب خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیا الدین نے قومی کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کا دورہ کیا۔وزارت توانائی کے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ ظفر السلام عثمانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر سید محمد طحہ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سید جہانگیر علی شاہ اور کمپنی کی سینئر مینجمنٹ نے معزز مہمانوں کا پی ایس اوہائوس میں استقبال کیا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں سی ای او اور ایم ڈی پی ایس او نے کمپنی کی آپریشنل کارکردگی اور مارکیٹنگ سرگرمیوں، ریگولیٹری ماحول، آرگنائزیشنل ڈائنامکس، اسٹریٹجک تھرسٹ، مستقبل کے منصوبوں اور کلیدی کامیابیوں بشمول یورو فائیو اسٹینڈرڈ فیولز کا اجرا اور اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کے قیام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کورونا وباکے دور میں پیدا ہونے والے فیول بحران کی صورتحال میں قومی آئل مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے بلاتعطل فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے اور اپنی ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دینے پر کمپنی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پی ایس او کے ماحول دوست اقدامات کو بھی سراہا اور بائیو فیولز اور کلین انرجی کے حصول کے لئے مزید وسائل کی تلاش اور بدلتی ہوئی کاروباری صورتحال کے تناظر میں نئی ٹیکنالوجیز خصوصاً الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشن اینڈ آٹو میشن کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان توانائی کے شعبے میں ترقی اور جدت کو فروغ دینے کے لئے لچکدار کاروباری پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران ریفائنگ منصوبوں میں کاروباری انضمام سمیت نئے منصوبوں اور کاروباری مواقع پر مشتمل ویلیو کریشن کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے آئل مارکیٹ لیڈر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں پائیدار توانائی کے انقلاب کی رہنمائی کرتے ہوئے پی ایس او نے ماحول دوست فیولز متعارف کروانے کے ذریعے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے پی ایس او کے انفراسٹرکچر کی توسیع کے منصوبوں اور اہم مسائل کے حل کے لئے وزارت کی جانب سے معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی۔ سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیا الدین نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں سے ہم آہنگ اقدامات اٹھانے، ملک کو بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرنے اور پاکستان کے توانائی کے منظرنامے میں انقلاب لانے میں پی ایس او کے کردار کو تسلیم کیا۔ انہوں نے پی ایس او کے طویل مدتی منصوبوں پر اعتماد کا اظہار کیا جس میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے حوالے سے کاروبار کے نئے راستوں کی تلاش بھی شامل ہے۔ چیئرمین پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ ظفر السلام عثمانی اور سی ای او اینڈ ایم ڈی سید محمد طحہ نے قومی کمپنی اور پاکستان میں مثبت تبدیلی کے رہنما کے طور پر پی ایس او کے کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ کپمنی شیئر ہولڈرز کے اثاثے کی قدر کو بڑھانے، حکومت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کی گئی اصلاحات کو نتیجہ خیز بنانے، سماجی ذمہ داری کو ادا کرنے اور مجموعی طور پر ملک کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔