اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی وپٹرولیم عمر ایوب خان نے منگل کو یورو 5پٹرول(ہائی اوکٹین 97) کی فروخت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جس سے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کاربن کے اخراج کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔منگل کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے یورو فائیو پٹرول کی درآمد یقینی بنانے پر پی ایس …
وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے یورو 5پٹرول کی فروخت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی وپٹرولیم عمر ایوب خان نے منگل کو یورو 5پٹرول(ہائی اوکٹین 97) کی فروخت کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جس سے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے اور کاربن کے اخراج کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔منگل کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے یورو فائیو پٹرول کی درآمد یقینی بنانے پر پی ایس او کو سراہا اور کہا کہ وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان انرجی ویڑن کو یقینی بنانے کے لیے جنوری سے یورو فائیو ڈیزل بھی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں یورو فائیو پٹرول کی دستیابی یقینی بنانے سے حکومت کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب برسر اقتدار آئی تو ملک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا تھا اور ملک کے پاس صرف دو ہفتے کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں اقتصادی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ آئی پی پیز کے مالکان کی طرف سے معاہدوں پر نظر ثانی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے اس سے گردشی قرضے کو کم کرنے میں مدد ملے گی،مشترکہ مفادات کونسل نے اتفاق رائے سے قابل تجدید توانائی پالیسی کی منظوری دیدی ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا،اس وقت پاکستان 16 ارب ڈالر درآمدی ایندھن پر خرچ کر رہا ہے قابل تجدید توانائی سے پورا انرجی مکس تبدیل ہو جائے گا اور پاکستان 2030 تک 70 سے 75 فیصد بجلی ملکی ذرائع سے پیدا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے پی ایس او کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ھم درست سمت میں گامزن ہیں بہتر ایندھن کی فراہمی صاف اور سرسبز پاکستان کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔قبل ازیں پیاسوں کے ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طحہ نے کہا کہ پی ایس او ملک میں پٹرولیم مصنوعات فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے ہم اپنے صارفین کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورو فائیو کی فراہمی سے ماحول میں بہتری آئے گی۔








