وفاقی وزیر عمر ایوب کی جانب سے 13 لاکھ کے فنڈز سے بانڈی منیم میں پولز اور تاروں کی شفٹنگ کیلئے سامان مہیا کر دےا گےا

ہری پور ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 13 لاکھ روپے کے فنڈز سے بانڈی منیم کے گھروں میں لگے پولز اور تاروں کی شفٹنگ کیلئے سامان مہیا کر دےا گےا۔ وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے احکامات پر بانڈی منیم کے گھروں کی چار دیواری کے اندر لگے پولز اور گزرنے والی تاروں کی شفٹنگ کیلئے 13 لاکھ روپے کا سامان مہیا کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر کے کوآڈینیٹر ساجد خان اور واپڈا کے متعلقہ افسران نے مذکورہ علاقہ کا دورہ کر کے شفٹنگ کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا جبکہ علاقہ مکےنوں ملک سہراب، احسان علی شاہ، حافظ حمید اور چوہدری محمد دین سمیت دیگر مقامی افراد نے جان لیوا تاروں اور پولزکی شفٹنگ کے احکامات پر عوامی قائد عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔