وفاقی وزیر عمر ایوب کی ہدایت ہر سکندرپور ڈھیری کو 50 کے وی اے کا نیا ٹرانسفارمر مہیا کر کے بجلی تھری فیز کر دی گئی

ہری پور۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی ہدایت ہر سکندرپور ڈھیری کو 50 کے وی اے کا نیا ٹرانسفارمر مہیا کر کے بجلی تھری فیز کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر سکندر پور ڈھیری میں 50 کے وی اے کا ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے ساتھ علاقہ کی بجلی بھی تھری …

ہری پور۔ 9 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی ہدایت ہر سکندرپور ڈھیری کو 50 کے وی اے کا نیا ٹرانسفارمر مہیا کر کے بجلی تھری فیز کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر سکندر پور ڈھیری میں 50 کے وی اے کا ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے ساتھ علاقہ کی بجلی بھی تھری فیز کر دی گئی۔ مقامی افراد ملک زاہد، خالد محمود، ملک وحید و دیگر مقامی افراد نے ٹرانسفارمر کو آپریشنل کرنے سے قبل دعائے خیر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب خان نے وزارت پانی و بجلی کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلع بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے، جن علاقوں میں بجلی کے مسائل کے سبب عوام دن رات پریشان کن صورتحال سے دوچار تھے وہاں نئے پولز اور ٹرانسفارمرز مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ نئے گرڈ سٹیشنوں کا بھی افتتاح کر دیا ہے جس سے ضلع بھر میں بجلی کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا ہے اور عوام نے سُکھ کاسانس لیا ہے۔ قبل ازیں گذشتہ ادوار میں صرف نعروںسے عوام کو ٹرخایا جاتا رہا جس کے باعث بجلی کے مسائل میں اضافہ ہوا تھا۔