وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں زراعت کے شعبہ میں ممکنہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم آلو کی ویلیو ایڈیشن کیلئے باہمی اشتراک سے پلانٹس لگا سکتے ہیں، پاکستان آذربائیجان …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان سے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں زراعت کے شعبہ میں ممکنہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم آلو کی ویلیو ایڈیشن کیلئے باہمی اشتراک سے پلانٹس لگا سکتے ہیں، پاکستان آذربائیجان کے ساتھ بلاواسطہ تجارت کے ذریعے بہترین معیار کے آلو، آم اور چاول برآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبہ میں باہمی مفاہمت کی یادداشت پر اس سال کے اوائل میں دستخط متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا کے تقریباً 58 ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے، پاکستان سے آم، آلو اور چاول کی آذربائیجان برآمد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان کو آذربائیجان میں بین الاقوامی نمائش میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

Leave a Reply