وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی سے اٹالین پاور انجیئرنگ کمپنی این سلاڈو انرجیا کے صدر گیسپ زمپینی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی سے دنیا کی چوتھی بڑی اٹالین پاور انجیئرنگ کمپنی این سلاڈو انرجیا کے صدر گیسپ زمپینی نے اطالوی ہائی کمشنر کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی سے دنیا کی چوتھی بڑی اٹالین پاور انجیئرنگ کمپنی این سلاڈو انرجیا کے صدر گیسپ زمپینی نے اطالوی ہائی کمشنر کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک میں مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے کیونکہ موجودہ جمہوری حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے مختلف شعبوں بالخصوص صنعت پیداوار اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی میں سرمایہ کاری کے لئے بین الاقوامی کمیونٹی ملک میں دوستانہ ماحول بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی تعاون باہمی تجارت اور لوگو ں کا لوگوں سے رابطہ مزید بڑھ گیا اور دو طرفہ باہمی تعلقات مضبوط ہو گئے۔ اس موقع پر آٹو مو بائل صنعت سے متعلق امور بھی زیر بحث آئی۔ اطالوی سفیر نے اٹالین آٹو کمپنیز کو پاکستان میں فروغ دینے کے امکانات پر بات چیت کی۔ وفاقی وزیر نے آگاہ کیا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بیرونی کمپنیوں کو ٹیکس میں مراعات دی جائیں جو پاکستان میں صنعتیں لگانا چاہتی ہیں۔

Leave a Reply